29 اکتوبر 2012 - 20:30

مصر کے علاقے صحرائے سينا کے ايک چلڈرن پارک ميں مسلح افراد کے حملے ميں چار بچوں سميت چھے افراد زخمي ہوگئے ہيں-

ابنا: باديہ نشين قبائيلوں کے لباس ميں ملبوس مسلح افراد نے جنوبي صحرائے سينا کے شہر طور ميں واقع فيروز پارک پر حملہ کيا اور  تفريح کے لئے آنے والے خاندانوں پر فائرنگ کردي-اس حملے ميں چار بچے ايک  خاتون اور ايک مرد زخمي ہوگيا- زخميوں ميں سے کئي کي حالت نازک بتائي جاتي ہے-اس رپورٹ کے مطابق مسلح افراد فائرنگ کرنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے ميں کامياب ہوگئے-......./169